حزب اقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے نوٹ بندي کے معاملے پر آج
راجیہ سبھا میں جم کرشوروغل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر کی
کارروائی نہیں ہو سکی اور ایوان کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کر دی
گئی۔آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور ضروری دستاویزات ٹیبل پر رکھے جانے
کے بعد حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزادی نے نوٹ بندي کے مسئلے کو
اٹھاتے
ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کا اعلان کئے ایک ماہ ہو گئے ہیں لیکن نقد رقوم
کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو بینکوں اور اے ٹی ایم میں طویل قطاریں
لگانی پڑ رہی ہیں،جس کی وجہ سے 84 افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی رقم کے لئے لوگوں کے مرنے کے سلسلے میں تو ڈیڑھ سو سے
دو سو کی اعداد و شمار بتائی جارہی ہے لیکن ان کے پاس 84 لوگوں کے ناموں
کی فہرست ہے۔